كِتَابُ الْأَحْكَامِ بَابُ الْقَضَاءِ بِالْقُرْعَةِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ صَالِحٍ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ أُتِيَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ بِالْيَمَنِ فِي ثَلَاثَةٍ قَدْ وَقَعُوا عَلَى امْرَأَةٍ فِي طُهْرٍ وَاحِدٍ فَسَأَلَ اثْنَيْنِ فَقَالَ أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ فَقَالَا لَا ثُمَّ سَأَلَ اثْنَيْنِ فَقَالَ أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ فَقَالَا لَا فَجَعَلَ كُلَّمَا سَأَلَ اثْنَيْنِ أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ قَالَا لَا فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالَّذِي أَصَابَتْهُ الْقُرْعَةُ وَجَعَلَ عَلَيْهِ ثُلُثَيْ الدِّيَةِ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ
کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل
باب: قرعہ اندازی کے ذریعے سے فیصلہ کرنا
حضرت زید بن ارقم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت علی ؓ یمن میں تھے تو ان کی خدمت میں تین مرد حاضر کیے گئے جنہوں نے ایک عورت سے ایک ہی طہر میں جماع کیا تھا۔ (اب اس عورت کے بچے کے بارے میں جھگڑا ہو گیا تھا) حضرت علی ؓ نے دو آدمیوں سے پوچھا: کیا تم دونوں اس (تیسرے) شخص کے حق میں بچے کا اقرار کرتے ہو؟ ان دونوں نے کہا: نہیں۔ پھر دو آدمیوں (دوسرے اور تیسرے) سے فرمایا: کیاتم تسلیم کرتے ہو کہ بچی اس (پہلے) کا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ (اسی طرح تیسرے اور پہلے کو مخاطب کر کے پوچھا) حضرت علی جب بھی (کوئی سے) دو سے سوال کرتے: کیا تم تسلیم کرتے ہو کہ بچہ اس (تیسرے ساتھی) کا ہے؟ تو دونوں کہتے : نہیں، چنانچہ آپ نے ان (تینوں) کے درمیان قرعہ ڈالا اور جس کے نام کا قرعہ نکلا بچہ اسی کا قرار دے دیا اور اس کے ذمے دو تہائی دیت ڈال دی۔ یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ کھل کر ہنسے حتی کہ آپ کی ڈاڑھیں ظاہر ہو گئیں۔
تشریح :
1۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے صحیح قرار دیا ہے لہذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے ۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے : (سنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد رقم :2348 ۔و صحیح سنن ابی داؤد (مفصل) للالبانی رقم:1963.1964)زمانہ جاہلیت میں عورتوں سے ناجائز تعلقات کا عام رواج تھا جب کہ بعض عورتیں طوائف کا پیشہ بھی اختیار کر لیتی تھیں ۔ایسی عورتوں کے ہاں بچہ پیدا ہوتا تھا تو اس کے کئی دعویدار ظاہر ہوجاتےتھے ۔ حدیث میں مذکورہ واقعہ میں بھی ممکن ہے کہ ان افراد نے اس بچے کی ماں سے اسلام قبول کرنے سے پہلے تعلق قائم کیا ہو لیکن جھگڑا مسلمان ہونے کے بعد پیدا ہوا ہو ۔
2۔ مشترکہ چیز کے دعویداروں میں کوئی ایک اگر اپنے دعوے یا اپنے حصے سے دست بردار ہو جائے تو چیز دوسرے کومل جائے گی ۔ اگر تین دعویداروں میں سے دو آدمی تیسرے کے حق میں دست بردار ہو جائیں تو چیز اسے دے دی جائےگی ۔
3۔ یہ بچہ اگرچہ آزاد تھا لیکن پیش آمدہ صورت میں تینوں مدعی اس میں شریک تھے لہٰذا ہر مدعی کو اس کے تہائی حصے کا مالک قرار دیا گیا ۔ اب چونکہ زندہ چیز کو حصے کرکے تقسیم کرناممکن نہیں اس لیے ضروری تھا کہ ہر ایک کو اپنے حصے کی قیمت ملے ۔ کسی جانور وغیرہ کے متعلق بھی یہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے کہ جس شخص کو وہ چیز ملے وہ دوسروں کو ان کے حصوں کی قیمت ادا کر دے ۔
4۔ آزاد انسان قابل فروخت نہیں لہٰذا اس کی کوئی قیمت نہیں لیکن قتل خطا وغیرہ کی صورت میں اس کی دیت سو اونٹ مقرر کی گئی ہے لہٰذا حضرت علی ب نے اس مقدار کو اس کی قیمت کا متبادل قرار دے دیا ۔
5۔ جب کوئی ایسا مسئلہ پیش آجائے جس کےبارے میں قرآن وحدیث سے کوئی نص معلوم نہ ہو تو اجتہاد اور قیاس کی روشنی میں فیصلہ دیا جا سکتا ہے لیکن نص کی موجودگی میں قیاس جائز نہیں ۔
6۔ اگرچہ کثرت سے ہنسنے کی عادت بنالینا مستحسن نہیں تاہم کوئی خوشی یا تعجب کی بات ہو جائے تو ہنس پڑنا عالم یا بزرگ کی شان کے خلاف بھی نہیں ۔