كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ مَنْ بَلَّغَ عِلْمًا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ مُعَاوِيَةَ الْقُشَيْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ»
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت
باب: علم کی باتیں دوسروں تک پہنچانے والے کی فضیلت
سیدنا معاویہ قشیری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سنو! جو شخص موجود ہے، وہ غیر موجود تک پہنچا دے۔‘‘
تشریح :
غیر موجود میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کسی دوسری جگہ پر موجود تھے، نبی علیہ السلام کا یہ ارشاد نہیں سن رہے تھے اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اس زمانے میں موجود نہیں تھے، بعد میں پیدا ہوئے، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے انہیں نبی علیہ السلام کےارشادات سنائے۔