Book - حدیث 2302

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ النَّهْيِ أَنْ يُصِيبَ مِنْهَا شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ صَاحِبِهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَامَ فَقَالَ لَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُكُمْ مَاشِيَةَ رَجُلٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَى مَشْرُبَتُهُ فَيُكْسَرَ بَابُ خِزَانَتِهِ فَيُنْتَثَلَ طَعَامُهُ فَإِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَاتِهِمْ فَلَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُكُمْ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2302

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: مالک کی اجازت کے بغیر جانور وں کا دودھ لے لینا منع ہے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (خطاب فرمانے کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: کوئی شخص کسی کا جانور کا دودھ بلا اجازت نہ لے۔ کیا تم میں سےکسی کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ کوئی اس کے کمرے میں آ کر اس کے غلہ محفوظ رکھنے کی جگہ کا دروازہ توڑے اور غلہ نکال کر لے جائے؟ لوگوں کے جانوروں کے تھنوں میں ان (مالکوں) کی خوراک محفوظ ہوتی ہے، اس لیے کوئی آدمی کسی شخص کا جانور اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔
تشریح : (1) خطبے میں روز مرہ کے اہم مسائل بیان کرنے چاہییں ۔ (2) خطبہ کھڑے ہو کر دیا جائے ۔ (3) مسئلے کی وضاحت کے لیے مثالیں ذکر کی جائیں ۔ (4) کسی دودھ دینے والے جانور کا دودھ اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دوہنا منع ہے۔ (1) خطبے میں روز مرہ کے اہم مسائل بیان کرنے چاہییں ۔ (2) خطبہ کھڑے ہو کر دیا جائے ۔ (3) مسئلے کی وضاحت کے لیے مثالیں ذکر کی جائیں ۔ (4) کسی دودھ دینے والے جانور کا دودھ اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دوہنا منع ہے۔