Book - حدیث 230

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ مَنْ بَلَّغَ عِلْمًا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ أَبِي هُبَيْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَبَلَّغَهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ» ، زَادَ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنُّصْحُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ

ترجمہ Book - حدیث 230

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: علم کی باتیں دوسروں تک پہنچانے والے کی فضیلت سیدنا زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے جس نے میرا کلام سنا، پھر اسے( دوسروں تک) پہنچا دیا۔ بعض لوگوں کے پاس فقہ کی بات ہوتی ہے، اور وہ خود فقیہ نہیں ہوتے ۔ بعض لوگ فقہ کی بات اپنے سے زیادہ فقیہ آدمی کو پہنچا دیتے ہیں۔‘‘ علی بن محمد کی ایک روایت میں یہ اضافہ ہے ’’ مسلمان کا دل تین چیزوں میں خیانت نہیں کرتا، عمل کو خالصتاً اللہ کے لئے انجام دینا، مسلمانوں کے ائمہ کی خیر خواہی کرنا اور مسلمانوں کی جماعت میں شامل رہنا۔‘‘
تشریح : (1) اس حدیث میں حدیث کا علم حاصل کرنے اور اس کی تبلیغ و تعلیم کے شرف کا بیان ہے کہ یہ کام انجام دینے والوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی ہے۔ (2) حدیث میں (نضر الله) کا لفظ ہے۔ اس کا اصل مفہوم دل کی خوشی کے اثرات کا چہرے پر ظاہر ہونا ہے جس کی وجہ سے چہرہ روشن اور چمکتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ (3) اس میں تعلیم حدیث کا ایک فائدہ بیان کیا گیا ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک آدمی کو حدیث یاد ہوتی ہے لیکن وہ استنباط اور اجتہاد نہیں کر سکتا۔ جب وہ حدیث دوسرے آدمی تک پہنچتی ہے تو وہ اس سے مختلف مسائل اخذ کر لیتا ہے۔ یا حدیث سنانے والے نے جو اس سے مسائل اخذ کیے ہیں، ہو سکتا ہے سننے والا اس سے زیادہ مسائل اخذ کر لے۔ (4) اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اجتہاد کا دروازہ بند نہیں ہوا، ممکن ہے بعد کے زمانے کا ایک آدمی اپنے سے پہلے زمانے والوں سے زیادہ اجتہاد کر سکتا ہو یا آئندہ زمانے میں ایسے حالات پیش آئیں کہ نئے اجتہاد کی ضرورت ہو، تب اس زمانے کے علماء ان احادیث کی روشنی میں شریعت کا منشا سمجھنے کی کوشش کریں جو ان تک پہنچی ہیں، لہذا جس طرح پہلے زمانے کے لوگ حدیث پڑھنے پڑھانے کی ضرورت رکھتے تھے، اسی طرح متاخرہ زمانہ والے بھی حدیث کی تعلیم و تعلم کے محتاج ہیں۔ (5) دل کے خیانت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان ان تین معاملات میں کوتاہی نہیں کرتا اور ان تین کاموں سے جی نہیں چراتا۔ اس سے ان تین اعمال کی اہمیت اور فضیلت واضح ہوتی ہے۔ (6) مسلمانوں کے ائمہ سے مراد علماء اور حکام ہیں۔ علماء کی خیرخواہی ، ان کا احترام اور خدمت ہے، اور ان کی غلطیوں سے درگزر کر کے ان کے صحیح اقوال پر عمل پیرا رہنا بھی اس میں شامل ہے، ہاں پورے احترام اور خڈمت کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں کسی غلطی پر متنبہ کیا جا سکتا ہے۔ حکام کی خٰرخواہی یہ ہے کہ ان کے جو احکام شریعت سے متصادم نہ ہوں، ان کی تعمیل کی جائے اور جو احکامات شرعا غلط ہوں، ان کی غلطی ان پر واضح کی جائے، نیز ان کی ہدایت اور اصلاح کے لیے دعا کی جائے، ان سے بغاوت نہ کی جائے تاکہ ملک میں فتنہ و فساد برپا نہ ہو۔ (7) مسلمانوں کی جماعت میں شامل رہنے کا مطلب یہ ہے کہ تفرقہ پیدا نہ کیا جائے اور کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے مسلمانوں کے دشمنوں کو فائدہ اور مسلمانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ (1) اس حدیث میں حدیث کا علم حاصل کرنے اور اس کی تبلیغ و تعلیم کے شرف کا بیان ہے کہ یہ کام انجام دینے والوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی ہے۔ (2) حدیث میں (نضر الله) کا لفظ ہے۔ اس کا اصل مفہوم دل کی خوشی کے اثرات کا چہرے پر ظاہر ہونا ہے جس کی وجہ سے چہرہ روشن اور چمکتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ (3) اس میں تعلیم حدیث کا ایک فائدہ بیان کیا گیا ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک آدمی کو حدیث یاد ہوتی ہے لیکن وہ استنباط اور اجتہاد نہیں کر سکتا۔ جب وہ حدیث دوسرے آدمی تک پہنچتی ہے تو وہ اس سے مختلف مسائل اخذ کر لیتا ہے۔ یا حدیث سنانے والے نے جو اس سے مسائل اخذ کیے ہیں، ہو سکتا ہے سننے والا اس سے زیادہ مسائل اخذ کر لے۔ (4) اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اجتہاد کا دروازہ بند نہیں ہوا، ممکن ہے بعد کے زمانے کا ایک آدمی اپنے سے پہلے زمانے والوں سے زیادہ اجتہاد کر سکتا ہو یا آئندہ زمانے میں ایسے حالات پیش آئیں کہ نئے اجتہاد کی ضرورت ہو، تب اس زمانے کے علماء ان احادیث کی روشنی میں شریعت کا منشا سمجھنے کی کوشش کریں جو ان تک پہنچی ہیں، لہذا جس طرح پہلے زمانے کے لوگ حدیث پڑھنے پڑھانے کی ضرورت رکھتے تھے، اسی طرح متاخرہ زمانہ والے بھی حدیث کی تعلیم و تعلم کے محتاج ہیں۔ (5) دل کے خیانت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان ان تین معاملات میں کوتاہی نہیں کرتا اور ان تین کاموں سے جی نہیں چراتا۔ اس سے ان تین اعمال کی اہمیت اور فضیلت واضح ہوتی ہے۔ (6) مسلمانوں کے ائمہ سے مراد علماء اور حکام ہیں۔ علماء کی خیرخواہی ، ان کا احترام اور خدمت ہے، اور ان کی غلطیوں سے درگزر کر کے ان کے صحیح اقوال پر عمل پیرا رہنا بھی اس میں شامل ہے، ہاں پورے احترام اور خڈمت کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں کسی غلطی پر متنبہ کیا جا سکتا ہے۔ حکام کی خٰرخواہی یہ ہے کہ ان کے جو احکام شریعت سے متصادم نہ ہوں، ان کی تعمیل کی جائے اور جو احکامات شرعا غلط ہوں، ان کی غلطی ان پر واضح کی جائے، نیز ان کی ہدایت اور اصلاح کے لیے دعا کی جائے، ان سے بغاوت نہ کی جائے تاکہ ملک میں فتنہ و فساد برپا نہ ہو۔ (7) مسلمانوں کی جماعت میں شامل رہنے کا مطلب یہ ہے کہ تفرقہ پیدا نہ کیا جائے اور کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جس سے مسلمانوں کے دشمنوں کو فائدہ اور مسلمانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔