Book - حدیث 2289

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ الشَّرِكَةِ وَالْمُضَارَبَةِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَاوُدَ عَنْ صَالِحِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ فِيهِنَّ الْبَرَكَةُ الْبَيْعُ إِلَى أَجَلٍ وَالْمُقَارَضَةُ وَأَخْلَاطُ الْبُرِّ بِالشَّعِيرِ لِلْبَيْتِ لَا لِلْبَيْعِ

ترجمہ Book - حدیث 2289

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: شراکت اور مضاربت کا بیان حضرت صالح بن صہیب بن سنان ؓ اپنے والد (حضرت صہیب رومی ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین چیزوں میں برکت ہے: ادھار بیچنا، مقارضہ، اور گھر میں استعمال کے لیے گندم میں جو ملا لینا، بیچنے کے لیے نہیں۔
تشریح : مقارضہ کے دومفہوم بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک کسی کو قرض دینا ‘ دوسرا مضاربت کے طریقے پر کاروبار میں شریک ہونا ‘ یعنی ایک شخص کی رقم ہو اور دوسرا کام کرے ‘اور نفع ان کے درمیان طے شدہ نسبت سے تقسیم کیا جائے ۔ یہ کاروبار جائز ہے ۔ مقارضہ کے دومفہوم بیان کیے گئے ہیں ۔ ایک کسی کو قرض دینا ‘ دوسرا مضاربت کے طریقے پر کاروبار میں شریک ہونا ‘ یعنی ایک شخص کی رقم ہو اور دوسرا کام کرے ‘اور نفع ان کے درمیان طے شدہ نسبت سے تقسیم کیا جائے ۔ یہ کاروبار جائز ہے ۔