Book - حدیث 2287

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ الشَّرِكَةِ وَالْمُضَارَبَةِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ قَائِدِ السَّائِبِ عَنْ السَّائِبِ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُنْتَ شَرِيكِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكُنْتَ خَيْرَ شَرِيكٍ لَا تُدَارِينِي وَلَا تُمَارِينِي

ترجمہ Book - حدیث 2287

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: شراکت اور مضاربت کا بیان حضرت سائب بن صیفی مخزومی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے کہا: آپ زمانہ جاہلیت میں میرے شریک تھے تو آپ بہترین شریک تھے۔ آپ نہ مجھ سے مقابلہ کرتے تھے، نہ جھگڑا کرتے تھے۔
تشریح : (1) کاروبار میں شراکت جائز ہے ۔ (2) جاہلیت میں کاروبار کے جو طریقے رائج تھے ان میں سے وہی ممنوع ہیں جن سے اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے منع فرما دیا ‘ باقی صورتیں جائز ہیں ۔ (3) رسول اللہ ﷺ بعثت سے پہلے بھی بہترین اخلاق و کردار سے متصف تھے ۔ (4) یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے ۔ (1) کاروبار میں شراکت جائز ہے ۔ (2) جاہلیت میں کاروبار کے جو طریقے رائج تھے ان میں سے وہی ممنوع ہیں جن سے اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے منع فرما دیا ‘ باقی صورتیں جائز ہیں ۔ (3) رسول اللہ ﷺ بعثت سے پہلے بھی بہترین اخلاق و کردار سے متصف تھے ۔ (4) یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے ۔