كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ ضعیف حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي عَاتِكَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعِلْمِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ، وَقَبْضُهُ أَنْ يُرْفَعَ» وَجَمَعَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، هَكَذَا. ثُمَّ قَالَ: «الْعَالِمُ وَالْمُتَعَلِّمُ شَرِيكَانِ فِي الْأَجْرِ، وَلَا خَيْرَ فِي سَائِرِ النَّاسِ»
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: علماء کی فضیلت اور حصول علم کی ترغیب سیدنا ابو امامہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اس علم( علم دین) کو اس کے قبض ہونے سے پہلے پہلے حاصل کر لو۔ قبض( ہونے کا مطلب) یہ ہے کہ اسے اٹھالیا جائے گا۔‘‘ اس کے بعد آپ ﷺ نے درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی ملا کر( اشارہ کیا اور) فرمایا:’’ عالم اور طالب علم ثواب میں شریک ہیں اور دوسرے لوگوں میں کوئی خیر نہیں۔‘‘