Book - حدیث 2264

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَإِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَا حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ مَوْلًى لِبَنِي زُهْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ اشْتِرَاءِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَاءُ فَنَهَانِي عَنْهُ وَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ فَقَالَ أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا نَعَمْ فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 2264

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: تازہ کھجور کا خشک کھجور سے تبادلہ قبیلہ بنو زہرہ کے مولیٰ حضرت ابو عیاش زید ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے جو کوسُلت کے عوض خریدنے کا مسئلہ پوچھا تو حضرت سعد ؓ نے فرمایا: ان میں بہتر جنس کون سی ہے؟ حضرت زید ؓ نے کہا: (میں نے کہا: ) جو۔ تو سعد ؓ نے مجھے اس تبادلے سے منع فر دیا اور فرمایا: میں نے خود سنا کہ رسول اللہ ﷺ سے خشک کھجور کے عوض تازہ کھجور خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: کیا تازہ کھجور خشک ہو کر (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے کہا: جی ہاں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس بیع سے منع فر دیا۔
تشریح : (1)سلت (بغیر چھلکے کے جو) ایک خاص غلہ ہے جو چھلکا نہ ہونے کے لحاظ سے گندم سے مشابہ ہے ۔ اور طبعی خواص کی بنا پر جو سے مشابہ ہے ۔ بہر حال اسے جو ہی کی جنس سے شمار کیا جاتا ہے ۔ (2) خشک کھجور اور تازہ کھجور کا باہم تبادلہ ممنوع ہے اگرچہ دست بدست ہی ہو ۔ (3)خشک کھجور اور تازہ کھجور بظاہر ایک ہی جنس ہے ‘ اس لیے اس کی اقسام کا تبادلہ جائز ہونا چاہیے لیکن منع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بظاہر ہم وزن ہونے کےباوجود حقیقت میں ہم وزن نہیں ۔ (1)سلت (بغیر چھلکے کے جو) ایک خاص غلہ ہے جو چھلکا نہ ہونے کے لحاظ سے گندم سے مشابہ ہے ۔ اور طبعی خواص کی بنا پر جو سے مشابہ ہے ۔ بہر حال اسے جو ہی کی جنس سے شمار کیا جاتا ہے ۔ (2) خشک کھجور اور تازہ کھجور کا باہم تبادلہ ممنوع ہے اگرچہ دست بدست ہی ہو ۔ (3)خشک کھجور اور تازہ کھجور بظاہر ایک ہی جنس ہے ‘ اس لیے اس کی اقسام کا تبادلہ جائز ہونا چاہیے لیکن منع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بظاہر ہم وزن ہونے کےباوجود حقیقت میں ہم وزن نہیں ۔