Book - حدیث 226

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ، فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟، قُلْتُ: أُنْبِطُ الْعِلْمَ، قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ خَارِجٍ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ، إِلَّا وَضَعَتْ لَهُ الْمَلَائِكَةُ أَجْنِحَتَهَا رِضًا بِمَا يَصْنَعُ»

ترجمہ Book - حدیث 226

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: علماء کی فضیلت اور حصول علم کی ترغیب سیدنا زر بن حبیش ؓ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں سیدنا صفوان بن عسال مرادی ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے : کس کام سے آئے ہو؟ میں نے کہا: علم( حاصل کر کے لوگوں میں) پھیلانے کے لئے۔ انہوں نے کہا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے سنا ہے، آپ نے فرمایا:’’ جو شخص اپنے گھر سے علم کی تلاش میں نکلتا ہے اس کے عمل سے خوش ہو کر فرشتے اس کے لئے پر جھکاتے ہیں۔‘‘