Book - حدیث 2259

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ صَرْفِ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ سَمِعَ مَالِكَ بْنَ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ بِالْوَرِقِ رِبًا إِلَّا هَاءَ وَهَاءَ قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ الذَّهَبُ بِالْوَرِقِ احْفَظُوا

ترجمہ Book - حدیث 2259

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: سونے کا چاندی سے تبادلہ حضرت عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: چاندی کے بدلے میں سونا لینا سود ہے مگر جب دست بدست ہو (پھر نہیں)۔ ابوبکر بن ابو شیبہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سفیان بن عیینہ ؓ نے فرمایا: چاندی کے بدلے میں سونا، یاد رکھو۔
تشریح : (1) سونے چاندی کا باہمی تبادلے دونوں طرف سے فوری ادائیگی کی شرط سے جائز ہے ۔ (2)اگر یہ شرط مفقود ہو تو سونے کا چاندی سے تبادلہ شرعاً منع ہے ۔ (3) حضرت سفیان بن عیینہ ﷫ کا یہ فرمانا ’’یاد رکھو۔‘‘ اس امر کی طرف توجہ دلانے کے لیے تھا کہ مختلف اجناس کے تبادلے میں بھی بعض صورتیں ممنوع ہیں ‘ لہٰذا ان کا خیال رکھا جائے ۔ (1) سونے چاندی کا باہمی تبادلے دونوں طرف سے فوری ادائیگی کی شرط سے جائز ہے ۔ (2)اگر یہ شرط مفقود ہو تو سونے کا چاندی سے تبادلہ شرعاً منع ہے ۔ (3) حضرت سفیان بن عیینہ ﷫ کا یہ فرمانا ’’یاد رکھو۔‘‘ اس امر کی طرف توجہ دلانے کے لیے تھا کہ مختلف اجناس کے تبادلے میں بھی بعض صورتیں ممنوع ہیں ‘ لہٰذا ان کا خیال رکھا جائے ۔