Book - حدیث 2249

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّفْرِيقِ بَيْنَ السَّبْيِ ضعيف، وثبت بلفظ آخر حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَفَّانُ عَنْ حَمَّادٍ أَنْبَأَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ وَهَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا فَقَالَ مَا فَعَلَ الْغُلَامَانِ قُلْتُ بِعْتُ أَحَدَهُمَا قَالَ رُدَّهُ

ترجمہ Book - حدیث 2249

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: (باہم قریبی رشتے دار)غلاموں کو ایک دووسرے سے جدا کرنا منع ہے حضرت علی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے دو غلام عطا فرمائے جو آپس میں بھائی تھے۔ میں نے ان میں سے ایک بیچ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ان دو غلاموں کا کیا حال ہے؟ میں نے کہا: میں نے ان میں سے ایک بیچ دیا ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے واپس لے لو۔