كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ حَدَّثَنَا قَالَ بَيْعُ الْمُحَفَّلَاتِ خِلَابَةٌ وَلَا تَحِلُّ الْخِلَابَةُ لِمُسْلِمٍ
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: جس جانور کا دودھ روكا گیا ہو اس کی فروخت کا بیان حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ سچ بولنے والے، اور جنہیں سچی خبریں دی گئیں، (یعنی) ابوالقاسم (رسول اللہ ﷺ) نے ہمیں حدیث سنائی اور فرمایا: ان مادہ جانوروں کی فروخت دھوکا ہے جن کا دودھ روکا گیا ہو۔ اور مسلمان کے لیے دھوکا بازل حرام ہے۔