Book - حدیث 2236

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ مَا يُرْجَى مِنَ الْبَرَكَةِ فِي الْبُكُورِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا قَالَ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ قَالَ وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا فَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَكَثُرَ مَالُهُ

ترجمہ Book - حدیث 2236

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح صبح کام کرنے میں برکت کی امید ہے حضرت صخر بن وداعہ غامدی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! میری امت کے لیے صبھ کا وقت بابرکت بنا دے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب کوئی فوجی دستہ یا لشکر روانہ فرماتے تو صبح کے وقت روانہ فرماتے تھے۔ حضرت عمارہ بن حدید ؓ نے کہا: حضرت صخر ؓ تاجر تھے، وہ اپنا تجارتی قافلہ صبح کے وقت روانہ فرمایا کرتے تھے، چنانچہ وہ خوشحال ہو گئے اور ان کا مال زیادہ ہو گیا۔
تشریح : (1)صبح کا وقت بابرکت ہے ، لہذا اسے مفید کاموں میں صرف کرنا چاہیے ، غفلت اور نیند میں ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ (2) صبح جلدی دکان کھولنا تاجر کے لیے باعث برکت ہے ۔ (1)صبح کا وقت بابرکت ہے ، لہذا اسے مفید کاموں میں صرف کرنا چاہیے ، غفلت اور نیند میں ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ (2) صبح جلدی دکان کھولنا تاجر کے لیے باعث برکت ہے ۔