كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ بَيْعِ الْمُجَازَفَةِ صحیح حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا نَشْتَرِي الطَّعَامَ مِنْ الرُّكْبَانِ جِزَافًا فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّى نَنْقُلَهُ مِنْ مَكَانِهِ
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: (بغیر ماپے تولے )اندازے سے بیچنا
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم لوگ قافلوں سے غلہ ماپے تولے بغیر خرید لیتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کو بیچنے سے منع فرمایا حتی کہ اس کی جگہ سے منتقل کر لیں۔
تشریح :
(1)اس سے معلوم ہوا کہ غلہ اندازے سے خریدنا درست ہے ، لیکن ماپ کر لینا بہتر ہے ۔
(2) چیز کو خریدنے کے بعد اپنی ملکیت میں لے لینا اور وہاں سے اٹھا لینا چاہیے ، بعد میں فروخت کرنا چاہیے ۔
(1)اس سے معلوم ہوا کہ غلہ اندازے سے خریدنا درست ہے ، لیکن ماپ کر لینا بہتر ہے ۔
(2) چیز کو خریدنے کے بعد اپنی ملکیت میں لے لینا اور وہاں سے اٹھا لینا چاہیے ، بعد میں فروخت کرنا چاہیے ۔