Book - حدیث 2221

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا أَبَا صَفْوَانَ بْنَ عُمَيْرَةَ قَالَ بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ لِي

ترجمہ Book - حدیث 2221

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: جھکتا تولنا چاہیے حضرت ابو صفوان بن عمیرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ ایک پاجامہ فروخت کیا۔ آپ نے (اس کی قیمت کے طور پر سونا، چاندی یا غلہ) مجھے تول کر عطا فرمایا اور جھکتا ہوا تولا۔
تشریح : 1۔سَرَاویل کا ترجمہ شلوار یا پاجامہ دونوں طرح درست ہے۔ مختلف علاقوں اس کی شکل و صورت میں فرق کی بنا پ اس کا نام بھی مختلف ہو سکتا ہے۔ ٢۔ خریدو فروخت میں حسن اخلاق کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ 1۔سَرَاویل کا ترجمہ شلوار یا پاجامہ دونوں طرح درست ہے۔ مختلف علاقوں اس کی شکل و صورت میں فرق کی بنا پ اس کا نام بھی مختلف ہو سکتا ہے۔ ٢۔ خریدو فروخت میں حسن اخلاق کو مد نظر رکھنا چاہیے۔