Book - حدیث 2147

كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابٌ إِذَا قُسِمَ لِلرَّجُلِ رِزْقٌ مِنْ وَجْهٍ فَلْيَلْزَمْهُ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا فَرْوَةُ أَبُو يُونُسَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَصَابَ مِنْ شَيْءٍ فَلْيَلْزَمْهُ»

ترجمہ Book - حدیث 2147

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل باب: جب انسان کی قسمت میں کسی طرف سے رزق ( کا ذریعہ ) بن جائے تو اس ( پیشے) کو ( بلاوجہ ) نہ چھوڑے حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جسے کسی جانب سے (کسی پیشے، علاقے، ملازمت وغیرہ سے) کچھ (رزق) ملے تو اسے چاہیے کہ اس (پیشےوغیرہ) کو اختیار کیے رکھے۔