Book - حدیث 2109

كِتَابُ الْكَفَّارَاتِ بَابُ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزَّعْرَاءِ عَمْرُو بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَمِّهِ أَبِي الْأَحْوَصِ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْجُشَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَأْتِينِي ابْنُ عَمِّي فَأَحْلِفُ أَنْ لَا أُعْطِيَهُ، وَلَا أَصِلَهُ، قَالَ: «كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ»

ترجمہ Book - حدیث 2109

کتاب: کفارے سے متعلق احکام و مسائل باب: جس نے کوئی قسم کھائی پھر اسے دوسری صورت بہتر معلوم ہوئی حضرت عوف بن مالک ضشمی ؓ نے اپنے والد (حضرت مالک بن نضلہ جشمی ؓ) سے روایت کی، انہوں نے فرمایا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس میرا چچا زاد بھائی آتا ہے (کسی بات پر ناراض ہو کر) میں قسم کھا لیتا ہوں کہ اسے کچھ نہیں دوں گا، نہ اس سے صلہ رحمی کروں گا۔ آپ نے فرمایا: اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔