Book - حدیث 2082

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابُ مَنْ طَلَّقَ أَمَةً تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ اشْتَرَاهَا ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ، مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ «عَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ أُعْتِقَا، يَتَزَوَّجُهَا؟» قَالَ: نَعَمْ، فَقِيلَ لَهُ: عَمَّنْ؟ قَالَ: قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ: «لَقَدْ تَحَمَّلَ أَبُو الْحَسَنِ هَذَا صَخْرَةً عَظِيمَةً عَلَى عُنُقِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 2082

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل باب: لونڈی کو دو طلاقیں دینے کے بعد خرید لینا حضرت ابوالحسن مولی بنو نوفل ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے پوچھا گیا کہ اگر غلام اپنی بیوی کو (جو کسی کی لونڈی ہو) دو طلاقیں دے دے، پھر وہ دونوں آزاد ہو جائیں تو کیا وہ اس سے (دوبارہ) نکاح کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ ان سے کہا گیا: (آپ یہ مسئلہ) کس سے (روایت کرتے ہیں؟) انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے یہی فیصلہ دیا تھا۔ حضرت عبداللہ بن مبارک ؓ نے فرمایا: ابوالحسن نے اپنی گردن پر بہت بڑی چٹان اٹھا لی ہے۔
تشریح : چٹان اٹھانےکا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے یہ روایت کر کے اپنےسر پرست پر بڑی ذمہ داری کا بھوج اٹھا لیا ہے۔یہ روایت ضعیف اور نا قابل استدلال ہے۔ چٹان اٹھانےکا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے یہ روایت کر کے اپنےسر پرست پر بڑی ذمہ داری کا بھوج اٹھا لیا ہے۔یہ روایت ضعیف اور نا قابل استدلال ہے۔