Book - حدیث 2080

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي طَلَاقِ الْأَمَةِ وَعِدَّتِهَا ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ مُظَاهِرِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ، وَقُرْؤُهَا حَيْضَتَانِ. قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: فَذَكَرْتُهُ لِمُظَاهِرٍ، فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي كَمَا حَدَّثْتَ ابْنَ جُرَيْجٍ، فَأَخْبَرَنِي عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ، وَقُرْؤُهَا حَيْضَتَانِ.

ترجمہ Book - حدیث 2080

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل باب: لونڈی کی طلاق اور عدت کا بیان حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: لونڈی کی طلاقیں دو ہیں اور اس (کی عدت) کے حیض بھی دو ہیں۔ ابو عاصم ؓ نے کہا: میں نے اس حدیث کا مظاہر سے ذکر کیا اور کہا: آپ مجھ سے اسی طرح حدیث بیان کریں جس طرح ابن جریج سے بیان کی ہے، چنانچہ انہوں نے قاسم کے واسطے سے حضرت عائشہ ؓا سے روایت بیان کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: لونڈی کی دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہے۔