Book - حدیث 2074

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابُ خِيَارِ الْأَمَةِ إِذَا أُعْتِقَتْ صحيح - دون قوله: " حر " والمحفوظ: " عبد " كما فى الحديثين التاليين حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، «أَنَّهَا أَعْتَقَتْ بَرِيرَةَ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ لَهَا زَوْجٌ حُرٌّ»

ترجمہ Book - حدیث 2074

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل باب: جب لونڈی کو آزاد کیا جائے تو اسے ( نکاح قائم رکھنے یا فسخ کرنے کا ) اختیار ہے ام المومنین حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت بریرہ ؓا کو آزاد کیا تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اختیار دے دیا اور ان کا خاوند آزاد تھا۔
تشریح : علامہ البانی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ اس حدیث میں یہ بات درست نہیں کہ اس کا خاوند آزاد تھا۔ غالباً اس لیے ہمارے فاضل محقق نے اسے ضعیف قراردیا ہے جبکہ دوسرے محققین حضرات نے اس ٹکڑے کے علاوہ باقی حصے کو صحیح کہا ہے۔ صحیح یہ ہے کہ وہ غلام تھا جیسے کہ اگلی دو حدیثوں(2075، 2076) میں آرہا ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ اس حدیث میں یہ بات درست نہیں کہ اس کا خاوند آزاد تھا۔ غالباً اس لیے ہمارے فاضل محقق نے اسے ضعیف قراردیا ہے جبکہ دوسرے محققین حضرات نے اس ٹکڑے کے علاوہ باقی حصے کو صحیح کہا ہے۔ صحیح یہ ہے کہ وہ غلام تھا جیسے کہ اگلی دو حدیثوں(2075، 2076) میں آرہا ہے۔