Book - حدیث 2049

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابُ لَا طَلَاقَ قَبْلَ النِّكَاحِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا طَلَاقَ قَبْلَ النِّكَاحِ»

ترجمہ Book - حدیث 2049

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل باب: نکاح سے پہلے طلاق واقع نہیں ہوتی حضرت علی ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: نکاح سے پہلے طلاق نہیں۔
تشریح : اگر کوئی شخص یہ کہے : ’’اگر میں فلاں عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق۔‘‘ تو یہ لغو کلام ہوگاجس کا کوئی اثرنہیں ہوگا، اسی طرح اگر کہے:’’ میں جس عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق ہے۔‘‘ اس کے بعد نکاح کرے تو طلاق نہیں پڑے گی کیونکہ جب طلاق دی تھی اس وقت وہ اس کی بیوی ہی نہیں تھی کہ طلاق پڑتی اور نکاح کے بعد دوبارہ طلاق دی نہیں۔ اگر کوئی شخص یہ کہے : ’’اگر میں فلاں عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق۔‘‘ تو یہ لغو کلام ہوگاجس کا کوئی اثرنہیں ہوگا، اسی طرح اگر کہے:’’ میں جس عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق ہے۔‘‘ اس کے بعد نکاح کرے تو طلاق نہیں پڑے گی کیونکہ جب طلاق دی تھی اس وقت وہ اس کی بیوی ہی نہیں تھی کہ طلاق پڑتی اور نکاح کے بعد دوبارہ طلاق دی نہیں۔