Book - حدیث 2036

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابُ الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا هَلْ لَهَا سُكْنَى وَنَفَقَةٌ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ: طَلَّقَنِي زَوْجِي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا سُكْنَى لَكِ، وَلَا نَفَقَةَ»

ترجمہ Book - حدیث 2036

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل باب: کیا تین طلاق والی عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا؟ حضرت فاطمہ بنت قیس ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ مجھے میرے خاوند نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں تین طلاقیں دے دیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تیرے لیے نہ رہائش ہے نہ خرچ۔