كِتَابُ النِّكَاحِ بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تُؤْذِي زَوْجَهَا ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا، قَدْ حَمَلَتْ أَحَدَهُمَا وَهِيَ تَقُودُ الْآخَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «حَامِلَاتٌ، وَالِدَاتٌ، رَحِيمَاتٌ، لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ، دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ»
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: جو عورت اپنے خاوند کو تنگ کرتی ہے حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے۔ اس نے ایک کو (گود میں) اٹھایا ہوا تھا اور ایک کو ہاتھ سے پکڑ کر لیے آ رہی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے (یہ دیکھ کر) فرمایا: (یہ عورتیں بچوں کو) اٹھانے والی، جننے والی اور رحم کرنے والی ہوتی ہیں، اگر ان کا اپنے خاوندوں سے نامناسب سلوک نہ ہو تو ان میں سے جو نماز کی پابند ہیں، وہ جنت میں داخل ہو جائیں۔