Book - حدیث 2008

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الزَّوْجَيْنِ يُسْلِمُ أَحَدُهُمَا قَبْلَ الْآخَرِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمَتْ، فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ، قَالَ: فَجَاءَ زَوْجُهَا الْأَوَّلُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ كُنْتُ أَسْلَمْتُ مَعَهَا، وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي، قَالَ: «فَانْتَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَوْجِهَا الْآخَرِ، وَرَدَّهَا إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ»

ترجمہ Book - حدیث 2008

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: اگر خاوند اور بیوی میں سے ایک دوسرے سے پہلے اسلام قبول کر لے تو؟ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہو گئی۔ اس سے ایک مرد نے نکاح کر لیا۔ راوی کہتے ہیں: بعد ازاں اس کا پہلا خاوند آ گیا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس کے ساتھ ہی مسلمان ہوا تھا اور اسے میرے مسلمان ہونے کا علم تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس عورت کو دوسرے خاوند سے جدا کر کے پہلے خاوند کے پاس بھیج دیا۔