Book - حدیث 1996

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْغَيْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَيْبَانَ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَهْمٍ - أَبِي شَهْمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ اللَّهُ، وَمِنْهَا مَا يَكْرَهُ اللَّهُ، فَأَمَّا مَا يُحِبُّ اللَّهُ، فَالْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ، وَأَمَّا مَا يَكْرَهُ، فَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ»

ترجمہ Book - حدیث 1996

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: غیرت کا بیان حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک غیرت اللہ کو پسند ہے، اور ایک غیرت اللہ کو نا پسند ہے۔ جو غیرت اللہ کو پسند ہے وہ خرابی کے آثار معلوم ہونے پر غیرت ہے اور جو غیرت اللہ کو نا پانس ہے، وہ خرابی کے آثار کے بغیر (خواہ مخواہ) غیرت کرنا ہے۔
تشریح : 1۔مومن جس طرح خود پاک ہوتا ہے ، اسی طرح اس کی قدرتی طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی بھی پاک دامن ہو، اس لیے اپنے گھر کے حالات پرنظر رکھنا مستحسن ہےکہ کسی بدفطرت کو موقع نہ ملے کہ وہ بیوی ، بیٹی یا بہن کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے۔2۔ اگر عورت کا چال چلن مشکوک محسوس ہو تو اسے مناسب تنبیہ کرنی چاہیے تاکہ وہ اس راستے پر مزید قدم بڑھانے سے رک جائے۔ 3۔بدکردار افراد کی غیر ذمہ دارانہ لغو باتیں سن کی اپنی پاک دامن بیوی پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ ممکن ہے وہ کسی حسد اور دشمنی کی وجہ سے آدمی کا گھر اجاڑنا چاہتے ہوں، البتہ سچے اور نیک لوگ ایسی بات بتائیں کہ عورت کسی اجنبی مرد کے ساتھ نامناسب حدتک بے تکلفی کا رویہ رکھتی ہے تو اپنے گھر اور عزت کی حفاظت کےلیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ 1۔مومن جس طرح خود پاک ہوتا ہے ، اسی طرح اس کی قدرتی طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی بھی پاک دامن ہو، اس لیے اپنے گھر کے حالات پرنظر رکھنا مستحسن ہےکہ کسی بدفطرت کو موقع نہ ملے کہ وہ بیوی ، بیٹی یا بہن کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے۔2۔ اگر عورت کا چال چلن مشکوک محسوس ہو تو اسے مناسب تنبیہ کرنی چاہیے تاکہ وہ اس راستے پر مزید قدم بڑھانے سے رک جائے۔ 3۔بدکردار افراد کی غیر ذمہ دارانہ لغو باتیں سن کی اپنی پاک دامن بیوی پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ ممکن ہے وہ کسی حسد اور دشمنی کی وجہ سے آدمی کا گھر اجاڑنا چاہتے ہوں، البتہ سچے اور نیک لوگ ایسی بات بتائیں کہ عورت کسی اجنبی مرد کے ساتھ نامناسب حدتک بے تکلفی کا رویہ رکھتی ہے تو اپنے گھر اور عزت کی حفاظت کےلیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔