كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ ضَرْبِ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَادِمًا لَهُ، وَلَا امْرَأَةً، وَلَا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا»
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: عورتوں کو مارنا
حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے نہ اپنے کسی لونڈی غلام کو مارا، نہ کبھی کسی بیوی کو مارا۔ (بلکہ) آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے کسی چیز کو نہیں مارا۔
تشریح :
1۔رحمت و شفقت قابل تعریف صفت ہے ۔
2۔جہاں تک ممکن ہو بیوی بچوں اور نوکروں کو جسمانی سزا دینے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
3۔غصے میں آکر جانوروں کو مار پیٹ کرنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے ۔
1۔رحمت و شفقت قابل تعریف صفت ہے ۔
2۔جہاں تک ممکن ہو بیوی بچوں اور نوکروں کو جسمانی سزا دینے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
3۔غصے میں آکر جانوروں کو مار پیٹ کرنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے ۔