كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ حُسْنِ مُعَاشَرَةِ النِّسَاءِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُوَ عَرُوسٌ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، جِئْنَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ فَأَخْبَرْنَ عَنْهَا، قَالَتْ: فَتَنَكَّرْتُ وَتَنَقَّبْتُ فَذَهَبْتُ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَيْنِي فَعَرَفَنِي، قَالَتْ: فَالْتَفَتَ، فَأَسْرَعْتُ الْمَشْيَ، فَأَدْرَكَنِي فَاحْتَضَنَنِي، فَقَالَ: «كَيْفَ رَأَيْتِ؟» قَالَتْ: قُلْتُ: أَرْسِلْ، يَهُودِيَّةٌ وَسْطَ يَهُودِيَّاتٍ
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں سے حسن سلوک حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ (جنگ خیبر سے واپس) مدینہ تشریف لائے تو آپ حضرت صفیہ بنت حیی ؓا کے دولہا بنے۔ انصار کی عورتیں آئیں، انہوں نے مجھے صفیہ ؓا (کے حسن و جمال) کے بارے میں بتایا۔ میں بھیس بدل کر نقاب پہن کر (دلہن کو دیکھنے) چلی گئی۔ رسول اللہ ﷺ کو میری آنکھ نظر آئی تو آپ نے مجھے پہچان لیا۔ اور میری طرف متوجہ ہوئے۔میں تیزی سے چلی (گھر سے باہر نکلنے لگی) نبی ﷺ نے مجھے آ لیا اور مجھے آغوش میں لے لیا۔ اور فرمایا: تم نے (دلہن کو) کیسا پایا؟ میں نے کہا: چھوڑئیے! یہودی عورتوں میں سے ایک عورت ہے۔