Book - حدیث 1973

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْمَرْأَةِ تَهَبُ يَوْمَهَا لِصَاحِبَتِهَا ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ سُمَيَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَدَ عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ فِي شَيْءٍ، فَقَالَتْ صَفِيَّةُ: يَا عَائِشَةُ، هَلْ لَكِ أَنْ تُرْضِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِّي، وَلَكِ يَوْمِي؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخَذَتْ خِمَارًا لَهَا مَصْبُوغًا بِزَعْفَرَانٍ، فَرَشَّتْهُ بِالْمَاءِ لِيَفُوحَ رِيحُهُ، ثُمَّ قَعَدَتْ إِلَى جَنْبِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَائِشَةُ، إِلَيْكِ عَنِّي، إِنَّهُ لَيْسَ يَوْمَكِ» ، فَقَالَتْ: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، فَأَخْبَرَتْهُ بِالْأَمْرِ، فَرَضِيَ عَنْهَا

ترجمہ Book - حدیث 1973

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: عورت اپنی باری دوسری بیوی کو دے سکتی ہے حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ کو حضرت صفیہ بنت حیی ؓا کی کوئی بات ناگوار گزری۔ (چنانچہ نبی ﷺ نے بے رخی کا اظہار فرمایا۔) حضرت صفیہ ؓا نے کہا: اے عائشہ! کیا تم رسول اللہ ﷺ کو مجھ سے راضی کر سکتی ہو؟، اور میرا (ایک) دن تمہارا ہوا۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ چنانچہ حضرت عائشہ ؓا نے زعفران سے رنگی ہوئی اپنی ایک اوڑھنی لی۔ اس پر پانی چھڑکا تاکہ خوشبو مہک اٹھے، پھر رسول اللہ ﷺ کے قریب آ بیٹھیں تو نبی ﷺ نے فرمایا: عائشہ! پرے رہو، آج تمہاری باری کا دن نہیں۔ انہوں نے کہا: (ذلك فضل الله...) یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کر دیتا ہے۔ اور پوری بات بتائی۔ چنانچہ نبی ﷺ حضرت صفیہ ؓا سے راضی ہو گئے۔