Book - حدیث 1971

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْقِسْمَةِ بَيْنَ النِّسَاءِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ فَيَعْدِلُ، ثُمَّ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ هَذَا فِعْلِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ»

ترجمہ Book - حدیث 1971

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: بیویوں کے درمیان (وقت اورمال وغیرہ کی ) تقسیم حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنی بیویوں میں باری مقرر کر لیتے تھے، اور (اس معاملے میں) انصاف سے کام لیتے تھے، پھر فرماتے تھے: اے اللہ! جو کچھ میرے بس میں ہے اس میں، میں یہ کام کرتا ہوں۔ میرا اس معاملے میں مؤاخذہ نہ فرمانا جو تیرے بس میں ہے، میرے بس میں نہیں، یعنی دلی محبت۔