Book - حدیث 1966

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ»

ترجمہ Book - حدیث 1966

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: احرام کی حالت میں نکاح کرنا حضرت عثمان ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: احرام والا خود اپنا نکاح کر سکتا نہ کسی دوسرے کا نکاح کر سکتا ہے اور نہ نکاح کا پیغام ہی دے سکتا ہے۔
تشریح : 1۔احرام کی حالت میں نکاح کرنا جائز نہیں۔ احرام والا آدمی خود شادی کرسکتا ہے ، نہ کسی کے نکاح میں وکیل بن سکتا ہے ۔اپنی کسی بیٹی بہن وغیرہ کاسرپرست بن کر اس کا نکاح بھی نہیں کرسکتا احرام کی حالت میں کسی سے نکاح کی بات چیت بھی نہیں چلانی چاہیے ۔ اگر کوئی غلطی کرے اور پیغام بھیج دےتو اسے جواب نہ دیا جائے ۔ احرام حج کا ہو یاعمرہ کا ایک ہی حکم ہے احرام والی عورت کا نکاح بھی نہ کیا جائے ، اور نہ اس کے لیے پیغام بھیجا جائے ۔ 1۔احرام کی حالت میں نکاح کرنا جائز نہیں۔ احرام والا آدمی خود شادی کرسکتا ہے ، نہ کسی کے نکاح میں وکیل بن سکتا ہے ۔اپنی کسی بیٹی بہن وغیرہ کاسرپرست بن کر اس کا نکاح بھی نہیں کرسکتا احرام کی حالت میں کسی سے نکاح کی بات چیت بھی نہیں چلانی چاہیے ۔ اگر کوئی غلطی کرے اور پیغام بھیج دےتو اسے جواب نہ دیا جائے ۔ احرام حج کا ہو یاعمرہ کا ایک ہی حکم ہے احرام والی عورت کا نکاح بھی نہ کیا جائے ، اور نہ اس کے لیے پیغام بھیجا جائے ۔