كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو فَزَارَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ» قَالَ: «وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ»
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: احرام کی حالت میں نکاح کرنا حضرت یزید بن اصم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھ سے ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث ؓا نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح کیا تو آپ ﷺ حلال تھے (احرام کی حالت میں نہیں تھے۔) حضرت یزید بن اصم ؓ نے فرمایا: حضرت میمونہ ؓا میری بھی خالہ تھیں اور حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی بھی خالہ تھیں۔