Book - حدیث 1954

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الشَّرْطِ فِي النِّكَاحِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ أَحَقَّ الشَّرْطِ أَنْ يُوفَى بِهِ، مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ»

ترجمہ Book - حدیث 1954

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: نکاح کے وقت شرطیں طے کرنا حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: وہ شرطیں پوری کی جانے کا حق سب سے زیادہ رکھتی ہیں، جن کے ساتھ تم نے عورتوں کی عصمت (اپنے لیے) حلال کی۔
تشریح : 1۔نکاح مرد اور عورت کے درمیان ایک معاہدہ ہے جس میں کچھ فرائض مردوں پر عائد ہوتے ہیں اور کچھ عورتوں پر ، لہذا مرد و عورت دونوں کو چاہیے کہ ان فرائض کا خیال رکھیں ۔ نکاح کے موقع پر حالات کے مطابق مزید شرطیں رکھی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے عورت کو اس مرد سے نکاح کی ترغیب ہو ، مثلا : مرد کہتا ہے اگر تم نے مجھ سے نکاح کیا تو میں تمہیں اس قدر جیب خرچ دیا کروں گا یا فلاں مکان تمہارے نام الاٹ کردوں گا ۔ نکاح کے بعد مرد کا فرض ہے کہ یہ شرطیں پوری کرے ۔ مرد کو اس قسک کا وعدہ نہیں کرنا چاہیے جس میں شرعا قباحت پائی جائے عورت کو بھی اس قسم کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے مثلا : مرد سے یہ مطالبہ کہ وہ پہلی بیوی کو طلاق دے دے ۔ مرد کو بھی چاہیے کہ عورت سے ناجائز مطالبات نہ کرے ، مثلا : یہ مطالبہ کہ عورت غیر محرموں سے پردہ نہ کرے ۔ 1۔نکاح مرد اور عورت کے درمیان ایک معاہدہ ہے جس میں کچھ فرائض مردوں پر عائد ہوتے ہیں اور کچھ عورتوں پر ، لہذا مرد و عورت دونوں کو چاہیے کہ ان فرائض کا خیال رکھیں ۔ نکاح کے موقع پر حالات کے مطابق مزید شرطیں رکھی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے عورت کو اس مرد سے نکاح کی ترغیب ہو ، مثلا : مرد کہتا ہے اگر تم نے مجھ سے نکاح کیا تو میں تمہیں اس قدر جیب خرچ دیا کروں گا یا فلاں مکان تمہارے نام الاٹ کردوں گا ۔ نکاح کے بعد مرد کا فرض ہے کہ یہ شرطیں پوری کرے ۔ مرد کو اس قسک کا وعدہ نہیں کرنا چاہیے جس میں شرعا قباحت پائی جائے عورت کو بھی اس قسم کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے مثلا : مرد سے یہ مطالبہ کہ وہ پہلی بیوی کو طلاق دے دے ۔ مرد کو بھی چاہیے کہ عورت سے ناجائز مطالبات نہ کرے ، مثلا : یہ مطالبہ کہ عورت غیر محرموں سے پردہ نہ کرے ۔