كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الرَّجُلِ يُسْلِمُ وَعِنْدَهُ أُخْتَانِ حسن حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ الضَّحَّاكَ بْنَ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِي: «طَلِّقْ أَيَّتَهُمَا شِئْتَ»
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: اگر اسلام قبول کرنے والے کے نکاح میں دو بہنیں ہوں
حضرت فیروز دیلمی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ان میں سے جس عورت کو چاہو طلاق ے دو۔
تشریح :
1۔کوئی شخص اسلام لانے سے پہلے اپنے طریقے پر نکاح کرے ، پھر میاں بیوی مسلمان ہو جائیں تو ان کا پہلا نکاح درست ہو گا ، نئے سرے سے نکاح کی ضرورت نہیں ۔
اگر اسلام لانے سے پہلے کسی ایسی عورت سے نکاح کیا ہے جس کا نکاح کرنا اسلام میں جائز نہیں تو اسلام لانے کے بعد اس سے جدائی اختیار کرنا ضروری ہے ۔
اگر اسلام لانے سے پہلے دو ایسی عورتوں سے نکاح کیا ہوا ہو جن کو بیک وقت نکاح میں رکھنا حرام ہے تو ایک طلاق دے دی جائے ، دوسری بدستور بیوی رہے گی اور اس کا نکاح صحیح مانا جائے گا ۔
اسلام سے پہلے کیے ہوئے اس قسم کے نکاح سے پیدا ہونے والی اولاد جائز اولاد تسلیم کی جائے گی اور اسے باپ کی وراثت میں سے حصہ ملے گا۔