كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِيمَا أَنْكَرَتِ الْجَهْمِيَّةُ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ، فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَنَامُ، وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ عَمَلِ النَّهَارِ، وَعَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ عَمَلِ اللَّيْلِ، حِجَابُهُ النُّورُ، لَوْ كَشَفَهُ لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ مَا انْتَهَى إِلَيْهِ بَصَرُهُ مِنْ خَلْقِهِ»
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت
باب: فرقہ جہمیہ نے جس چیز کا انکار کیا
سیدنا ابو موسیٰ (اشعری) ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمارے درمیان کھڑے ہو کر( خطبہ دیا، اس میں) پانچ باتیں ارشاد فرمائیں۔ آپ نے فرمایا: ‘‘اللہ تعالیٰ سوتا نہیں، نہ سونا اس کی شان کے لائق ہے، وہ میزان کو جھکاتا اور بلند کرتا ہے، اس کی طرف دن کے عملوں سے پہلے رت کے عمل اور رات کے عملوں سے پہلے دن کے عمل بلند کیے جاتے ہیں، اس کا پردہ نور ہے، اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کے چہرہٴ مبارک کے جلوے سے اس کی وہ تمام مخلوق جل جائے جس تک اس کی نظر پہنچتی ہے۔’’
تشریح :
(1) اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کی بعض صفات بیان فرمائی ہیں، ان پر ایمان رکھنا ضرروی ہے۔ (2) عقیدے کے مسائل بہت اہم ہیں، لہذا انہیں وضاحت سے بیان کرنا چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اہمیت کے پیش نظر خطبے میں انہیں بیان فرمایا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں اور سمجھ سکیں۔ (3) نیند اور آرام مخلوقات کی ضرورت ہے تاکہ کام کرنے سے تھکاوٹ اور کمزوری پیدا ہوتی ہے، اس کا مداوا ہو جائے، اللہ تعالیٰ حی و قیوم ہے، جو تمام مخلوقات کو قائم رکھنے والا ہے، اس لیے نہ تو اللہ تعالٰی کو تکھاوٹ لاحق ہوتی ہے، نہ آرام اور نیند کی ضرورت پیش آتی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے فرمایا: (وَلَقَد خَلَقنَا السَّمـوتِ وَالأَرضَ وَما بَينَهُما فى سِتَّةِ أَيّامٍ وَما مَسَّنا مِن لُغوبٍ) (ق:38) یقینا ہم نے آسمان و زمین، اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں۔ اس طرح قرآن مجید نے بائبل کی غلطی کی اصلاح کر دی، بائبل میں عہد قدیم کی کتاب خروج، باب:20، فقرہ:11 کے الفاظ یہ ہیں: کیونکہ خدانود نے چھ دن میں آسمان اور زمین اور سمندو اور کو کچھ ان میں ہے، وہ سب بنایا، اور ساتوین دن آرام کیا۔ اس لیے خداوند نے سبت کے دن کو برکت دی اور اسے مقدس ٹھہرایا۔ (4) میزان (ترازو) کو جھکانے اور بلند کرنے کا ایک مطلب یہ بیان کیا گیاہے کہ اپنی حخمت کے مطابق کسی کو روزی کم دیتا ہے، کسی کو زیادہ، ایک مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اعمال اس کی طرف بلند ہوتے ہیں، اور رزق اس کے پاس سے نازل ہوتا ہے، جس طرح تولتے وقت ترازو کے پلڑے اوپر نیچے ہوتے ہیں۔(5) اعمال اللہ ہی کے سامنے پیش ہوتے ہین، کسی اور کے سامنے نہیں، لہذا عمل کرتے وقت اس کی رضا پیش نظر رہنی چاہیے۔ (6) اعمال کی یہ پیشی مختلف اعتبارات سے الگ الگ مدت کے بعد ہوتی ہے، جیسے اس حدیث میں ہے کہ چوبیس گننٹے میں دو باری عمل پیش ہوتےہیں، دوسری حدٰث مین ہے کہ سوموار اور جمعرات کو بندوں کے اعمال اللہ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں۔ (صحيح مسلم‘ البر و الصلة والادب‘ باب النهي عن الشحناء والتهاجر‘ حديث:2565) والله اعلم. (7) بندہ اس فانی جسم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی زیارت نہیں کر سکتا۔ نور کا پردہ اس کے اور مخلوق کے درمیان حائل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا، کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نور ہے، میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں؟ ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا: میں نے ایک نور دیکھا ہے۔ (صحيح مسلم‘ الايمان‘ باب في قوله عليه السلام: نور اني اراه‘ وفي قوله: رايت نورا‘ حديث:178) یعنی صرف نور کا پردہ دیکھا ہے، ذات اقدس کی زیارت نہیں ہوئی، البتہ جنت میں مومنوں کو اللہ تعالیٰ کی زیارت ہو گی جیسے گزشتہ احادیث میں بیان ہوا۔ (8) اس فانی کائنات کی کوئی چیز اللہ کی تجلی برداشت نہیں کر سکتی۔ جب اللہ تعالیٰ نے کوہ طور پر تجلی فرمائی، تو پہاڑ بھی اسے برداشت نہ کر سکا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے (فَلَمّا تَجَلّى رَبُّهُ لِلجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا) (الاعراف:143) جب اس کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اس (تجلی) نے اس کے پرخچے اڑا دیے۔