Book - حدیث 1930

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «يَنْهَى عَنْ نِكَاحَيْنِ، أَنْ يَجْمَعَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَبَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا»

ترجمہ Book - حدیث 1930

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: کسی عورت کی پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہوتے ہوئے اس عورت سے نکاح جائز نہیں حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دو نکاحوں سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے، (اس بات سے منع فرمایا) کہ کوئی مرد ایک عورت اور اس کی پھوپھی کو (نکاح میں) جمع کرے، یا عورت اور اس کی خالہ کو (نکاح میں جمع کرے۔)