Book - حدیث 1904

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابٌ فِي الْمُخَنَّثِينَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لَعَنَ الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَلَعَنَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ»

ترجمہ Book - حدیث 1904

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: ہیجڑوں کا بیان حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر اور مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔
تشریح : 1۔لعنت سے ظاہر ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے ۔ مشابہت لباس میں بھی ہوسکتی ہے زینت کے انداز میں بھی اور بول چال کے انداز میں بھی ۔ جان بوجھ کر ایسی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے ۔ مردوں کا ڈاڑھی منڈانا بھی عورتوں سے مشابہت ہے اور عورتوں کے ننگے سر گھومنا یا اونچی شلواریں پہننا مردوں سے مشابہت ہے ۔ اس طرح کے سب کام حرام ہیں۔ 1۔لعنت سے ظاہر ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے ۔ مشابہت لباس میں بھی ہوسکتی ہے زینت کے انداز میں بھی اور بول چال کے انداز میں بھی ۔ جان بوجھ کر ایسی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے ۔ مردوں کا ڈاڑھی منڈانا بھی عورتوں سے مشابہت ہے اور عورتوں کے ننگے سر گھومنا یا اونچی شلواریں پہننا مردوں سے مشابہت ہے ۔ اس طرح کے سب کام حرام ہیں۔