Book - حدیث 1901

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْغِنَاءِ وَالدُّفِّ صحيح - بلفظ: " زمارة راع " - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ التَّمِيمِيِّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ، فَسَمِعَ صَوْتَ طَبْلٍ، فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ تَنَحَّى، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 1901

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: گیت گانا اور دف بجانا حضرت مجاہد ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے ساتھ تھا کہ انہیں ڈھول کی آواز سنائی دی۔ انہوں نے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور (راستے سے) ایک طرف ہٹ گئے۔ (تاکہ آواز سے زیادہ دور ہو جائیں۔) انہوں نے تین بار ایسا ہی کیا۔ پھر فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی طرح کیا تھا۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے تاہم حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنما کا یہ عمل اور ان کا یہ کہنا کہ رسول اللہ ﷺ بھی ایسے کیا کرتے تھے جناب نافع کے واسطے سے صحیح اور حسن سند کے ساتھ مسند احمد ، سنن ابی داؤد ، ابن حبان ، طبرانی صغیر اور بیہقی میں مروی ہے جسے دیگر محققین نے بھی صحیح اور حسن قرار دیا ہے لیکن ان روایات میں ڈھول کی آواز کی بجائے بانسری کی آواز کا ذکر ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیئے( الموسوعۃ الحدیثیۃ مسندالامام احمد : 8؍132 ، 133 ، 134، وسنن ابی داؤد ، الادب ، باب کراہیۃ الغناء والزمر ، حدیث : 4924، 4926، والطبرانی : 1؍131 ، وصحیح ابن حبان ، حدیث : 2013 ، والبیہقی : 10؍222) لہذا صحیح احادیث سے بھی اس بات کی تائید ہوئی کہ رسول اللہ ﷺ کو ساز کی آواز سے نفرت تھی ۔ گناہ والی آواز سے جس قدر ممکن ہو بچنا چاہیے ۔ دف کے سوا کوئی ساز بجانا سننا جائز نہیں ۔ اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ دف کی اجازت سے جو لوگ ڈھول ڈھمکوں ساز و موسیقی اور ہر قسم کے راگ و رنگ کا جواز کشید کرتے ہیں وہ یکسر غلط ہے ۔ دف کے علاوہ مذکورہ تمام قسمیں یکسر ناجائز اور مطلقا حرام اور شیطانی کام ہیں ۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : ’’ مسنون نکاح اور شادی بیان کی رسومات ‘‘ مولفہ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ 1۔مذکورہ روایت کو ہارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے تاہم حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنما کا یہ عمل اور ان کا یہ کہنا کہ رسول اللہ ﷺ بھی ایسے کیا کرتے تھے جناب نافع کے واسطے سے صحیح اور حسن سند کے ساتھ مسند احمد ، سنن ابی داؤد ، ابن حبان ، طبرانی صغیر اور بیہقی میں مروی ہے جسے دیگر محققین نے بھی صحیح اور حسن قرار دیا ہے لیکن ان روایات میں ڈھول کی آواز کی بجائے بانسری کی آواز کا ذکر ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیئے( الموسوعۃ الحدیثیۃ مسندالامام احمد : 8؍132 ، 133 ، 134، وسنن ابی داؤد ، الادب ، باب کراہیۃ الغناء والزمر ، حدیث : 4924، 4926، والطبرانی : 1؍131 ، وصحیح ابن حبان ، حدیث : 2013 ، والبیہقی : 10؍222) لہذا صحیح احادیث سے بھی اس بات کی تائید ہوئی کہ رسول اللہ ﷺ کو ساز کی آواز سے نفرت تھی ۔ گناہ والی آواز سے جس قدر ممکن ہو بچنا چاہیے ۔ دف کے سوا کوئی ساز بجانا سننا جائز نہیں ۔ اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ دف کی اجازت سے جو لوگ ڈھول ڈھمکوں ساز و موسیقی اور ہر قسم کے راگ و رنگ کا جواز کشید کرتے ہیں وہ یکسر غلط ہے ۔ دف کے علاوہ مذکورہ تمام قسمیں یکسر ناجائز اور مطلقا حرام اور شیطانی کام ہیں ۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : ’’ مسنون نکاح اور شادی بیان کی رسومات ‘‘ مولفہ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ