Book - حدیث 1880

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وعَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ» ، وَفِي حَدِيثِ عَائِشَةَ: «وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 1880

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: سرپرست کی اجازت کے بغیر ( لڑکی کا) نکاح نہیں ہوتا ام المومنین حضرت عائشہ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھم سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سرپرست (کی اجازت) کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ حضرت عائشہ ؓا کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: جس کا ولی نہ ہو، بادشاہ اس کا ولی ہے۔