Book - حدیث 1877

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ نِكَاحِ الصِّغَارِ يُزَوِّجُهُنَّ الْآبَاءُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سَبْعٍ، وَبَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ، وَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِي عَشْرَةَ سَنَةً»

ترجمہ Book - حدیث 1877

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: والد چھوٹی بچی کا نکاح ( اس سے پوچھے بغیر) کر سکتا ہے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے حضرت عائشہ ؓا سے نکاح کیا تو ان کی عمر سات برس تھی اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو وہ نو سال کی تھیں۔ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو ام المومنین کی عمر اٹھارہ سال تھی۔
تشریح : حدیث 1876 میں ذکر ہوا کہ نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر مبارک چھ سال کی تھی ۔ اور اس حدیث میں ہے کہ اس وقت عمر مبارک سات سال تھی ، تاہم پہلی بات زیادہ صحیح ہے ۔ صحیحین میں بھی چھ سال ہی مذکور ہے ۔ ( صحیح البخاری ، مناقب الانصار باب تزویج النبی ﷺ عائشہ رضی اللہ عنہا وقدومہا المدینۃ وبناتہ بہا ، حدیث : 3894 ، وصحیح مسلم ، النکاح ، باب جواز تزویج الاب البکر الصغیرۃ ، حدیث : 1422) حدیث 1876 میں ذکر ہوا کہ نکاح کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر مبارک چھ سال کی تھی ۔ اور اس حدیث میں ہے کہ اس وقت عمر مبارک سات سال تھی ، تاہم پہلی بات زیادہ صحیح ہے ۔ صحیحین میں بھی چھ سال ہی مذکور ہے ۔ ( صحیح البخاری ، مناقب الانصار باب تزویج النبی ﷺ عائشہ رضی اللہ عنہا وقدومہا المدینۃ وبناتہ بہا ، حدیث : 3894 ، وصحیح مسلم ، النکاح ، باب جواز تزویج الاب البکر الصغیرۃ ، حدیث : 1422)