Book - حدیث 1872

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ اسْتِئْمَارِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ صحیح حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الثَّيِّبُ تُعْرِبُ عَنْ نَفْسِهَا، وَالْبِكْرُ رِضَاهَا صَمْتُهَا»

ترجمہ Book - حدیث 1872

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: کنواری اور شوہر دیدہ سے اجازت لینا حضرت عدی بن عدی کندی ؓ اپنے والد حضرت عدی بن عمیرہ ؓ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شوہر دیدہ اپنی رضامندی کا (زبان سے) اظہار کرے اور کنواری کی رضامندی (کی علامت) اس کا خاموش رہنا ہے۔
تشریح : عورت اپنا نکاح خود نہیں کرسکتی ۔ اس کا نکاح اس کا سرپرست ہی کرے گا ، تاہم اس کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی ۔ دونوں کے مشورے سے نکاح ہو گا۔ عورت اپنا نکاح خود نہیں کرسکتی ۔ اس کا نکاح اس کا سرپرست ہی کرے گا ، تاہم اس کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی ۔ دونوں کے مشورے سے نکاح ہو گا۔