Book - حدیث 1871

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ اسْتِئْمَارِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ، وَلَا الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ، وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ»

ترجمہ Book - حدیث 1871

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: کنواری اور شوہر دیدہ سے اجازت لینا حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: شوہر دیدہ کا نکاح اس سے مشورہ کیے بغیر نہ کیا جائے۔ اور کنواری کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے۔ اور اس کی اجازت خاموش رہنا ہے۔