Book - حدیث 1862
كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ تَزْوِيجِ الْحَرَائِرِ وَالْوَلُودِ ضعیف حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ أَرَادَ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ طَاهِرًا مُطَهَّرًا، فَلْيَتَزَوَّجِ الْحَرَائِرَ»
ترجمہ Book - حدیث 1862
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: آزاد اور زیادہ بچے جننے کی صلاحیت رکھنے والی عورت سے نکاح کرنا حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فر رہے تھے: جو شخص پاک صاف ہو کر اللہ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے، اسے چاہیے کہ آزاد عورتوں سے نکاح کرے۔