Book - حدیث 1861

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ تَزْوِيجِ الْأَبْكَارِ حسن حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ، فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا، وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ»

ترجمہ Book - حدیث 1861

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: کنواری لڑکی سے نکاح کرنا حضرت عتبہ بن عویم بن ساعدہ انصاری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کنواریوں سے نکاح کرو کیونکہ وہ شیریں دہن، زیاہد بچے پیدا کرنے والی، اور تھوڑی چیز پر راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے محقق  نے سندا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی  نے اسے دیگر شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیئے : ( الصحیحۃ ، رقم : 623) بنا بریں بیوہ اور مطلقہ سے بھی نکاح کر لینا چاہیے لیکن اگر بیوہ کا رشتہ بھی مل رہا ہو اور کنواری کا بھی تو کنواری کو ترجیح دینی چاہیے خصوصا جب کہ مرد نوجوان ہو ۔ شیریں دہن کا مطلب یہ ہے کہ ان میں حیا زیادہ ہوتی ہے اس لیے اپنے خاوند کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرتی ہیں اور تلخ لہجے میں بات کرنے سے پرہیز کرتی ہیں ۔ بعض علماء نے اس کا یہ مطلب بیان کیا ہے کہ ان کا لعاب دہن زیادہ شیریں ہوتا ہے ۔ جو عورت پہلے ایک خاوند کے ساتھ زندگی گزار چکی ہے اور اس کے بچے ہو چکے ہیں اب نئے شوہر سے اس کے بچے کم ہونے کی توقع ہے جب کہ کنواری لڑکی سے نکاح کے بعد جتنے بچے ہوں گے وہ سب اس خاوند کے ہوں گے۔ قناعت ایک اچھا وصف ہے جس عورت میں یہ صفت پائی جائے وہ اچھی بیوی ثابت ہو گی۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے محقق  نے سندا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی  نے اسے دیگر شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے ۔ تفصیل کے لیے دیکھیئے : ( الصحیحۃ ، رقم : 623) بنا بریں بیوہ اور مطلقہ سے بھی نکاح کر لینا چاہیے لیکن اگر بیوہ کا رشتہ بھی مل رہا ہو اور کنواری کا بھی تو کنواری کو ترجیح دینی چاہیے خصوصا جب کہ مرد نوجوان ہو ۔ شیریں دہن کا مطلب یہ ہے کہ ان میں حیا زیادہ ہوتی ہے اس لیے اپنے خاوند کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرتی ہیں اور تلخ لہجے میں بات کرنے سے پرہیز کرتی ہیں ۔ بعض علماء نے اس کا یہ مطلب بیان کیا ہے کہ ان کا لعاب دہن زیادہ شیریں ہوتا ہے ۔ جو عورت پہلے ایک خاوند کے ساتھ زندگی گزار چکی ہے اور اس کے بچے ہو چکے ہیں اب نئے شوہر سے اس کے بچے کم ہونے کی توقع ہے جب کہ کنواری لڑکی سے نکاح کے بعد جتنے بچے ہوں گے وہ سب اس خاوند کے ہوں گے۔ قناعت ایک اچھا وصف ہے جس عورت میں یہ صفت پائی جائے وہ اچھی بیوی ثابت ہو گی۔