Book - حدیث 1856

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ أَفْضَلِ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ فِي الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ مَا نَزَلَ، قَالُوا: فَأَيَّ الْمَالِ نَتَّخِذُ؟ قَالَ عُمَرُ: فَأَنَا أَعْلَمُ لَكُمْ ذَلِكَ، فَأَوْضَعَ عَلَى بَعِيرِهِ، فَأَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا فِي أَثَرِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَّ الْمَالِ نَتَّخِذُ؟ فَقَالَ: «لِيَتَّخِذْ أَحَدُكُمْ قَلْبًا شَاكِرًا، وَلِسَانًا ذَاكِرًا، وَزَوْجَةً مُؤْمِنَةً، تُعِينُ أَحَدَكُمْ عَلَى أَمْرِ الْآخِرَةِ»

ترجمہ Book - حدیث 1856

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: بہترین عورت حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب سونے چاندی کے بارے میں حکم نازل ہوا تو صحابہ کرام نے (آپس میں) کہا: ہم کون سا مال حاصل کریں؟ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: میں تمہیں یہ (مسئلہ) معلوم کر کے بتاتا ہوں۔ انہوں نے اپنے اونٹ کو تیز چلایا، حتی کہ نبی ﷺ تک پہنچ گئے۔ (ثوبان فرماتے ہیں: ) میں بھی ان کے پیچھے پیچھے تھا۔ حضرت عمر ؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کون سا مال حاصل (کرنے کی کوشش) کریں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: تمہیں چاہیے کہ شکر کرنے والا دل حاصل کرو اور ذکر کرنے والی زبان، اور مومن بیوی جو آخرت کے معاملات میں مرد کی مدد کرے۔
تشریح : 1۔اللہ کا ذکر اور اللہ کا شکر بہت بڑی نعمت ہے جس کو ان کاموں کی توفیق مل گئی اسے بہت بڑی دولت حاصل ہو گئی ۔ سونے چاندی کے بارے میں نازل ہونے والا حکم یہ ہے : (وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ فَبَشِّرْ‌هُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ) ( التوبۃ 9: 34) ’’ جو لوگ سونا چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خوش خبری دے دیجیئے ۔‘‘ مال اچھی چیز ہے لیکن اس سے اہم انسانی کی اخلاقی خوبیاں ہیں ۔ خاص طور پر صبر اور شکر کی بہت اہمیت ہے ۔ جس عورت کے دل میں ایمان ہوگا ، وہ خود بھی آخرت کو سامنے رکھے گی اور خاوند کو نیکی کی راہ پر چلنے میں مدد دے گی ، اس لیے ایسی نیک عورت اللہ کی بڑی نعمت ہے ۔ مسلمان مرد کو ایسی عورت کی قدر کرنی چاہیے ۔ 1۔اللہ کا ذکر اور اللہ کا شکر بہت بڑی نعمت ہے جس کو ان کاموں کی توفیق مل گئی اسے بہت بڑی دولت حاصل ہو گئی ۔ سونے چاندی کے بارے میں نازل ہونے والا حکم یہ ہے : (وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ فَبَشِّرْ‌هُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ) ( التوبۃ 9: 34) ’’ جو لوگ سونا چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خوش خبری دے دیجیئے ۔‘‘ مال اچھی چیز ہے لیکن اس سے اہم انسانی کی اخلاقی خوبیاں ہیں ۔ خاص طور پر صبر اور شکر کی بہت اہمیت ہے ۔ جس عورت کے دل میں ایمان ہوگا ، وہ خود بھی آخرت کو سامنے رکھے گی اور خاوند کو نیکی کی راہ پر چلنے میں مدد دے گی ، اس لیے ایسی نیک عورت اللہ کی بڑی نعمت ہے ۔ مسلمان مرد کو ایسی عورت کی قدر کرنی چاہیے ۔