Book - حدیث 1848

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّبَتُّلِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: «لَقَدْ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ، وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لَاخْتَصَيْنَا»

ترجمہ Book - حدیث 1848

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل باب: بے نکاح رہنا منع ہے حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان بن معظون ؓ کو بے نکاح رہنے کی اجازت نہیں دی۔ اگر آپ ﷺ انہیں اجازت دے دیتے تو ہم لوگ خصی ہو جاتے۔
تشریح : 1۔حضرت عثمان بن مظعون عبادت کا بہت شوق رکھتے تھے ۔ انہوں نے سوچا کہ نکاح کر کے بیوی بچوں کے معاملات میں مشغول ہونے سے نفلی عبادت ، یعنی نفلی نماز روزے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں ، اس لیے بہتر ہے نکاح نہ کیا جائے لیکن رسول اللہ ﷺ نے انہیں بے نکاح رہنے کی اجازت نہ دی ۔ صحابہ کرام نبی اکرم ﷺ سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کرتے تھے کیونکہ ممکن ہے ایک کام بظاہر نیکی کا ہو اور بہت اچھا معلوم ہوتا ہو لیکن شریعت کی رو سے وہ صحیح نہ ہو ۔ بدعت بھی بظاہر نیکی ہوتی ہے لیکن اس کے ظاہری نیکی ہونے سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے ۔ خلاف سنت کام کتنا ہی اچھا معلوم ہوتا ہو ، اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے ۔ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہندو جوگیوں یا عیسائی راہبوں کی طرح حلال چیزوں سے بھی پرہیز کیا جائے بلکہ کھانے ، پینے اور دیگر معاملات میں شرعی ہدایات پر عمل کرنے سے اللہ کا قرب حاصل ہو تا ہے ۔ کسی کو مردانہ قوت سے محروم کرنا یا خود اس قوت سے محروم ہونے کی کوشش کرنا شرعا منع ہے ۔ 1۔حضرت عثمان بن مظعون عبادت کا بہت شوق رکھتے تھے ۔ انہوں نے سوچا کہ نکاح کر کے بیوی بچوں کے معاملات میں مشغول ہونے سے نفلی عبادت ، یعنی نفلی نماز روزے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں ، اس لیے بہتر ہے نکاح نہ کیا جائے لیکن رسول اللہ ﷺ نے انہیں بے نکاح رہنے کی اجازت نہ دی ۔ صحابہ کرام نبی اکرم ﷺ سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کرتے تھے کیونکہ ممکن ہے ایک کام بظاہر نیکی کا ہو اور بہت اچھا معلوم ہوتا ہو لیکن شریعت کی رو سے وہ صحیح نہ ہو ۔ بدعت بھی بظاہر نیکی ہوتی ہے لیکن اس کے ظاہری نیکی ہونے سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے ۔ خلاف سنت کام کتنا ہی اچھا معلوم ہوتا ہو ، اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے ۔ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہندو جوگیوں یا عیسائی راہبوں کی طرح حلال چیزوں سے بھی پرہیز کیا جائے بلکہ کھانے ، پینے اور دیگر معاملات میں شرعی ہدایات پر عمل کرنے سے اللہ کا قرب حاصل ہو تا ہے ۔ کسی کو مردانہ قوت سے محروم کرنا یا خود اس قوت سے محروم ہونے کی کوشش کرنا شرعا منع ہے ۔