Book - حدیث 184

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فِيمَا أَنْكَرَتِ الْجَهْمِيَّةُ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي نَعِيمِهِمْ، إِذْ سَطَعَ لَهُمْ نُورٌ، فَرَفَعُوا رُءُوسَهُمْ، فَإِذَا الرَّبُّ قَدْ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ مِنْ فَوْقِهِمْ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ قَالَ: وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ: {سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ} [يس: 58] ، قَالَ فَيَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ، فَلَا يَلْتَفِتُونَ إِلَى شَيْءٍ مِنَ النَّعِيمِ، مَا دَامُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ، حَتَّى يَحْتَجِبَ عَنْهُمْ، وَيَبْقَى نُورُهُ وَبَرَكَتُهُ عَلَيْهِمْ فِي دِيَارِهِمْ

ترجمہ Book - حدیث 184

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: فرقہ جہمیہ نے جس چیز کا انکار کیا سیدنا جابر بن عبداللہ ﴿ هٰٓؤُلَاۗءِ الَّذِيْنَ كَذَبُوْا عَلٰي رَبِّهِمْ ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَي الظّٰلِــمِيْنَ ﴾ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:‘‘ اہل جنت اپنی نعمتوں( س لطف اندوز ہونے) میں( مشغول) ہوں گے، اچانک ایک نور نمایاں ہوگا۔ وہ سر اٹھائیں گے تو( دیکھیں گے کہ) رب ان کے اوپر جلوہ افروز ہوگا۔ وہ فرمائے گا: اے جنت والو! تم پر سلامتی ہے۔ اس آیت مبارک میں یہی مذکور ہے:﴿سَلامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ ﴾‘‘ مہربان رب کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔’’ اللہ تعالیٰ ان کی طرف دیکھے گا اور وہ اس کا دیدار کریں گے، جب تک وہ اللہ تعالیٰ کا دیدار کرتے رہیں گے، جنت کی کسی نعمت کی طرف توجہ نہیں دیں گے حتٰی کہ اللہ تعالیٰ پردے میں ہو جائے گا اور ان کے گھروں میں اس کی طرف سے نور اور برکت رہ جائے گی۔’’