كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ صحیح حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «تَجَوَّزْتُ لَكُمْ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ»
کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل
باب: گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ
حضرت علی ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کر دی ہے۔
تشریح :
معافی اللہ کی طرف سے ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ) ( النجم 53: 3،4) ’’ پیغمبر اپنی خواہش سے کچھ نہیں فرماتے ۔ وہ تو وحی ہے جو ( ان پر ) نازل کی جاتی ہے ۔‘‘ رسول اللہ ﷺ یہ حکم بحیثیت حاکم کے جاری فرماتے تھے ۔