Book - حدیث 1809

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي عُمَّالِ الصَّدَقَةِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «الْعَامِلُ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ كَالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 1809

کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل باب: زکاۃ وصول کرنے والے ملازمین کے مسائل حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا: آپ فر رہے تھے: ھق کے ساتھ زکاۃ وصول کرنے والا، اللہ کی راہ میں جنگ کرنے والے کی طرح ہے حتی کہ گھر واپس آ جائے۔
تشریح : 1۔حق کے ساتھ زکاۃ وصول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اکر اتنی مقدار وصول کرے جتنی شرعا کسی پر واجب ہے ۔نہ زیادہ طلب کرکے زکاۃ دینے والوں پر ظلم کرے اور نہ کم وصول کر کے مستحقین کی حق تلفی کا باعث بنے ۔ اسلامی سلطنت میں ایمانداری سے سرکاری ملازمت کے فرائض انجام دینا ، اسلام اور اسلامی سلطنت کی خدمت ہے ۔ مجاہد اسلامی سلطنت کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تگ و دو کرتا ہے اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے ۔ اسی طرح مالی معاملات کے فرائض انجاد دینے والا بھی سلطنت کی معاشی سرحدوں کی حفاظت کر کے اسے مضبوط بناتا ہے جس کی وجہ سے دشمن حملہ کرنے کی جرات نہیں کرتا ، اس لحاظ سے اس کے فرائض بھی کچھ کم اہم نہیں ۔ اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینا بڑے ثواب کا کام ہے ۔ 1۔حق کے ساتھ زکاۃ وصول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اکر اتنی مقدار وصول کرے جتنی شرعا کسی پر واجب ہے ۔نہ زیادہ طلب کرکے زکاۃ دینے والوں پر ظلم کرے اور نہ کم وصول کر کے مستحقین کی حق تلفی کا باعث بنے ۔ اسلامی سلطنت میں ایمانداری سے سرکاری ملازمت کے فرائض انجام دینا ، اسلام اور اسلامی سلطنت کی خدمت ہے ۔ مجاہد اسلامی سلطنت کو دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تگ و دو کرتا ہے اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے ۔ اسی طرح مالی معاملات کے فرائض انجاد دینے والا بھی سلطنت کی معاشی سرحدوں کی حفاظت کر کے اسے مضبوط بناتا ہے جس کی وجہ سے دشمن حملہ کرنے کی جرات نہیں کرتا ، اس لحاظ سے اس کے فرائض بھی کچھ کم اہم نہیں ۔ اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینا بڑے ثواب کا کام ہے ۔