Book - حدیث 1803

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ صَدَقَةِ الْبَقَرِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ، مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا، أَوْ تَبِيعَةً»

ترجمہ Book - حدیث 1803

کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل باب: گائے ( بیلوں ) کی زکاۃ حضرت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ میں گایوں میں ہر چالیس میں سے ایک دو دانت والی (گائے یا بیل) اور ہر تیس میں سے ایک سال کا ایک بچھڑا یا بچھڑی وصول کروں۔