Book - حدیث 1790

كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ زَكَاةِ الْوَرِقِ وَالذَّهَبِ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي قَدْ عَفَوْتُ عَنْكُمْ عَنْ صَدَقَةِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ، وَلَكِنْ هَاتُوا رُبُعَ الْعُشْرِ، مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا دِرْهَمًا»

ترجمہ Book - حدیث 1790

کتاب: زکاۃ کے احکام و مسائل باب: چاندی اور سونے کی زکاۃ حضرت علی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کا صدقہ معاف کر دیا ہے لیکن (نقدی میں سے) چالیسواں حصہ ادا کرو، یعنی ہر چالیس درہم میں سے اہک درہم۔